Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: اسپتال میں آتشزدگی، مریض بالائی منزل پر منتقل

آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا
شائع 14 جنوری 2024 07:38pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پشاورمیں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے قریب نجی اسپتال شیرین شاہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کے بعد عمارت میں پھنسے مریضوں کو اوپر کی منزل میں منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں آگ لگنے کے بعد مریض اور اسپتال کا عملہ پریشان ہوگیا۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق آتشزدگی کے بعد اسپتال میں پھنسے 3 مریضوں کو بالائی منزل پر پہنچایا گیا۔

تاہم کچھ ہی دیر میں نجی اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

خیبر پختونخوا

fire

peshawar