Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے آئل ڈپو میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی

ٹریکٹر ٹرالی اور تین آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں آگئے، بھیانک حادثے کی متعدد وڈیوز وائرل
شائع 14 جنوری 2024 08:30am

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں تیل کے ایک گودام میں تین آئل ٹینکرز اور ایک ٹریکٹر ٹرالی میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔

ایپنگ نامی قصے میں لگنے والی اس آگ کو بجھانے کے لیے قرب و جواز سے بھی فائر انجن طلب کرلیے گئے۔ یہ آگ ”نارتھ اٹلانٹک فیوئلز“ کے گودام میں لگی۔

دیکھتے ہی دیکھتے تین آئل ٹینکرز اس کی لپیٹ میں آگئے۔ حادثے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں ٹینکرز بھیانک آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران بنائی ہوئی کئی وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ فائر بریگیڈ اور مقامی انتظامیہ نے ہلاکت یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

ایپنگ کم و بیش آٹھ ہزار کی آبادی والا قصبہ ہے جو امریکا میں نیو انگلینڈ کے خطے میں ریاست نیو پیمشائر کی کائونٹی راکنگھمشائر کا حصہ ہے۔

fire

USA

NEW HEMPSHIRE

EPPING

ROCKINGHAM COIUNTY