Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کے حوالے سے پولیس کی وضاحت

موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی دوران سماعت سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے تھے
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2024 03:59pm

پولیس نے موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاہے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ چھاپہ غلط فیمی کی بنیاد پر مارا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔

کچھ دیر قبل سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیے جانے سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر عدالت سے روانہ ہوگئے تھے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ خبرآئی ہے میرے گھر میں 4 ڈالے آئے، بیٹے اور بھتیجے پر تشدد کیا گیا اور سارے کاغذات لے کر چلے گئے۔ یہ بتاکر بیرسٹر گوہرسپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مزید دلائل نہیں دے سکتا، مجھے جانا ہوگا۔

گھر میں لوگ داخل ہوگئے، بیرسٹر گوہر عدالت سے جانے پر مجبور

اس چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ، ’ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیئے تھا، اگر ایسا ہوا ہے تو اس معاملے کو دیکھیں۔‘

تاہم اب پولیس کی جانب سے وضاحت دہیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیرسٹرگوہرکے گھرپرچھاپا غلط فہمی کی بناپرمارا گیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارے جارہےتھے، یہ علم ہونے پر کہ یہ بیرسٹرگوہرکاگھر ہے پولیس بغیرکوئی کارروائی کیے لوٹ آئی۔ نہ ہی کسی کوماراگیا ہے اور نہ کوئی دستاویزات لی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اس حوالے سے صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کہا کہ کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں ہوا۔

آئی جی اسلام آباد فوری طور پر عدالت پہنچے۔ انہوں نے کہ پولیس اپنی وضاحت جاری کر چکی ہے اور عدالت سے واپس آکر وہ مزید تفصیلات دیں گے۔

Supreme Court

Barrister Gohar

Election 2024

PTI bat symbol

Barrister Gohar House raid