Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات: نوازشریف سیاسی محاذ پر متحرک، جلسوں سے خطاب کریں گے

مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی
شائع 12 جنوری 2024 08:44pm

آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی لانے کے لیے متحرک ہو گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی جماعت کی انتخابی مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جلسے سے کریں گے، قائد ن لیگ ملک بھر میں 60 سے زائد جلسوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کا 22 جنوری کو مانسہرہ میں پہلا انتخابی جلسہ شیڈول کیا گیا تھا، پہلے شیڈول کے مطابق نواز شریف کے 20 سے 26 جلسے شیڈول تھے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق نواز شریف اب 60 سے زائد انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد کے جلسوں کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی جلسوں میں جارحانہ انداز اپنائیں گے، ان کے ہمراہ مریم نواز بھی عوامی اجتماعات میں جارحانہ رویہ ہی اختیار کریں گی جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف عوامی جلسوں سے مصالحانہ اور عوامی منصوبوں کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

ذرائع ن لیگ نے بتایا ہے کہ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور صدر شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کریں گی، مریم نواز شریف 19 جنوری کو خانیوال میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز شریف 23 جنوری کو مری میں جلسہ سے خطاب کریں گی، مریم نواز شریف 25 جنوری کو پشاور اور حویلیاں میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔

میاں نواز شریف 20 جنوری کولیہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ نواز شریف22جنوری کومانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف 24 جنوری کو ننکانہ صاحب میں جلسہ سے خطاب کریں گے، نواز شریف 26 جنوری کو وہاڑی میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ نواز شریف 28 جنوری کو کراچی میں جلسہ سے خطاب کریں گے اور 30 جنوری کو بہاولپورمیں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

خرم روحیل اصغر کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے خرم روحیل اصغر نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر متعدد امیدوار ناراض ہو گئے۔خرم روحیل اصغر نے پی پی 152 سے آزار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی152سے ن لیگ کی جانب سے ملک وحید کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

party tickets

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024