Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ کے ٹکٹوں کا حتمی اعلان، ایاز صادق سمیت سینئر رہنماؤں کو حلقے مل گئے

سعد رفیق، عطار تارڑ بھی لاہور سے الیکشن لڑیں گے، طلال کو سینیٹر بننے کی پیشکش
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2024 09:46am

مسلم لیگ ن نے الیکشن ٹکٹوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایاز صادق، عطا تارڑ سمیت ان سینئر رہنماؤں کے حلقوں کا معاملہ حل ہوگیا ہے جنہیں ٹکٹ نہیں دیئے گئے تھے۔ طلال چوہدری کو اب بھی ٹکٹ نہیں ملا لیکن انہیں سینیٹر بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔

نوازشریف این اے ایک سو تیس لاہور سے الیکشن لڑیں گے، شہباز شریف این اے ایک سو تئیس لاہور، این اے ایک سو بتیس قصور اور پی پی158 سے بھی انتخاب لڑیں گے۔

پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو لاہور کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے اور حمزہ شہباز کو این اے 118 اور پی پی147 سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

این اے121 کے حوالے سے سردار ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کا معاملہ بھی حل ہو گیا ہے۔۔این 121 سے روحیل اصغر کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے جبکہ ایاز صادق این اے 120 سے الیکشن لڑیں گے۔

این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق، این اے127 عطا تارڑ، 129 سے حافظ نعمان، این اے 126 سیف الملوک کھوکھر، این اے 126 افضل کھوکھر اور این اے 124 اے رانا مبشر اقبال کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کیلئے پی پی 145 لاہور سے سمیع اللہ خان، 146 سے غزالی سلیم بٹ، پی پی 148 سے مجبتیٰ شجاع الرحمان، پی پی 168 فیصل ایوب، پی پی 161 سے عمر سہیل ضیا بٹ الیکشن لڑیں گے۔

پی پی 172 سے رانا مشہود، 174 سے بلال یاسین، پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر اور پی پی 153 سے سلمان رفیق کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔

تمام رہنماؤں نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے اپنے ٹکٹ الیکشن کمیشن میں بھی جمع کروا دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا، اس کے علاوہ لیگی رہنما کو صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کی ٹکٹیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 101 کی نشست پر طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری الیکشن لڑیں گے، پی پی 100 کی نشست پر طلال چوہدری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے طلال چوہدری کو پارٹی فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر (ن) لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ نے طلال چوہدری کو سینٹ ٹکٹ دینے کی خوشخبری سنا دی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنایا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے طلال چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن حکومت سے نجات دلانے میں آپ کا بڑا حصہ ہے، پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے، جماعت آپ کی مخلصانہ جدوجہد کو بھول نہیں سکتی، قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں۔

این اے 96 فیصل آباد جہاں سے طلال لڑنا چاہتے تھے وہاں مسلم لیگ (ن) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹکٹ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیروسیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں این اے 96 سے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ منظور بھی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اس قبل ن لیگ نے دانیال عزیز کو بھی ٹکٹ نہیں دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: (ق) لیگ کا مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کو 5 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش

تمام رہنماؤں نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے اپنے ٹکٹ الیکشن کمیشن میں بھی جمع کروا دیے ہیں۔

PMLN

lahore

party tickets

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024