سیٹ ایڈجسٹمنٹ: (ق) لیگ کا مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ
سیٹ ایڈجسمنٹ میں وعدے کے مطابق حصہ نہ ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے مسلم لیگ(ن) سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جن سیٹوں پر مسلم لیگ ن نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی تھی وہاں بھی اپنے امیدوار کھڑے کرلیے۔
مسلم لیگ (ق) کا ہنگامی اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جس میں انتخابی تیاریوں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ق) نے مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسمنٹ کو مسترد کردیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کردیے ہیں، مسلم لیگ ق اپنی ذات کی حد تک مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسمنٹ کو مسترد کرتی ہے۔
اجلاس میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سالک حسین اورشافع حسین کے خلاف بھی اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ ہم نے جن امیدواروں سے وعدہ کیا تھا ان کے ساتھ ہیں، ہمارے امیدوار جہاں کھڑے ہوں گے ہم بھی وہیں کھڑے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
مسلم لیگ (ن) کی لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ 3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ
شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا
کراچی سے ن لیگی امیدوار ایم کیوایم سے اتحاد پر ناراض، سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت
Comments are closed on this story.