Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو عوامی تحریک کے دفتر پہنچ گئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ

ہماری سوچ اور نظریہ ایک ہے، مل کر جدوجہد کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 08:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سانحہ ماڈل ٹاؤن حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو صرف عوام کا ساتھ چاہتی ہے، باقی جماعتیں دوسری طرف دیکھ رہی ہیں، ہماری سوچ اور نظریہ ایک ہے، مل کر جدوجہد کریں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک نے این اے 127 پر پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی دفتر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری خواہش ہے پاکستان کو جدید ریاست بنائیں، دنیا بھر میں پاکستان کا پرامن چہرہ سامنے لے کر آئیں گے، ہماری کوشش عوام کی خدمت کرنے کی ہے ناکہ اپنی ذات کے لیے، پرامن طریقے سے نفرت کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی صاف اور شفاف تحقیقات کی جائیں، جہاں حملہ کیا گیا تھا وہاں آج بھی گولیوں کےنشانات ہیں، ہمیں چاہیئے معاشرے میں جو نفرت پیدا کی گئی اسے ختم کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے لیے ترقی کے راستے کھولیں گے، ہماری سوچ اور نظریہ ایک ہے مل کر جدوجہد کریں گے، اب پی ٹی آئی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان ہے، ایک دو دن کی بات ہے پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو صرف عوام کا ساتھ چاہتی ہے، باقی جماعتیں دوسری طرف دیکھ رہی ہیں، ہم عوام کو دیکھ رہے ہیں، میں عوامی معاشی معاہدے پر زور دے رہا ہوں، میں تو 2018 سے مسلسل مہم چلا رہا ہوں۔

پاکستان عوامی تحریک کا این اے 127 پر پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر بلاول کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف این اے 127 پر بلاول بھٹو کی مکمل حمایت کریں گے بلکہ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کردار بھی ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں

ن لیگ چاہے کچھ بھی کرلے، 8 فروری کو الیکشن ہر صورت ہوں گے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے الیکشن التوا مسترد کردیا

کوئی جیل سے بچنے اور کوئی جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑرہا ہے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ممبر شپ فارم پر دستخط کیے جس کے بعد انھیں منہاج القرآن کا تاحیات ممبر بنایا گیا۔

یاد رہے کہ بینظیر بھٹو شہید بھی تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رکن تھیں اور بینظیر بھٹو نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کی رکنیت حاصل کی تھی۔

Bilawal Bhutto

lahore

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024