Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے لاہور کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو چیلنج کردیا

ریٹرننگ آفیسر نے حقاٸق کےبرعکس کاغذات مسترد کیے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
شائع 12 جنوری 2024 02:48pm

بانی پی ٹی آٸی عمران خان نے حلقہ این اے 89 اور این اے 122 میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عمران خان کی جانب سے دائردرخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے نےاین اے 122 اور 89 د ونوں حلقوں میں حقاٸق کےبرعکس کاغذات مسترد کیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عاٸد کیا ۔ این اے 122 میں تجویز کنندہ کے اسی حلقہ کا نہ ہونے کا اعتراض عاٸد کیا گیا۔ یہ دونوں اعتراضات قانون کے مطابق نہیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لاہورہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسران اور ٹریبونلز کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آٸی کی درخواستوں پر اعتراض عاٸد کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواستوں کے ساتھ اسٹیمپ پیپر نہیں لگاٸے گٸے۔

اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ ٹریبونل کے فیصلے کی مصدقہ کاپی منسلک نہیں کی گٸی۔

imran khan

lahore

nomination papers

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024