Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصری رُکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں، پراکٹر پر حملہ

نشوہ محمد رائف کو یونیورسٹی کی طرف سے مزید امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا۔
شائع 12 جنوری 2024 02:12pm
تصویر: عرب میڈیا
تصویر: عرب میڈیا

جنوبی مصر میں پیش آنے والے واقعے نے ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت پر سوال اٹھا دیے۔

مصر کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ نشوہ محمد رائف امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ جس نے مصرمیں دیگر ارکان پارلیمان کا سربھی شرم سے جھکا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویلی یونیورسٹی ’انتساب‘ میں فیکلٹی آف لاء کے تیسرے سال کے امتحانات منعقد ہورہے تھے۔

نشوہ محمد رائف امتحان میں ہیڈ فون کے ذریعے نقل کر رہی تھیں، اسی دوران انہیں نگران خاتون ٹیچر نے نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

رپورٹس کے مطابق نقل کرتے پکڑے جانے پر طالبہ اور امتحانات کی پرویکٹرنگ کی ذمہ دار یونیورسٹی کے پروفیسرکے درمیان کافی تکرار بھی ہوئی۔

رکن پارلیمنٹ نے پراکٹر پرحملہ بھی کیا اور انہیں مارا پیٹا بھی۔

اس افسوس ناک واقعے کے بعد خاتون رکنِ پارلیمنٹ کو یونیورسٹی کی طرف سے مزید امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا۔

Egypt

Arab Media

lifestyle

exam

Cheating

Faculty of Law