نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 46 رنز سےجیت لیا
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 46 رنز سےجیت لیا۔ میزبان ٹیم نے آکلینڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 227 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بابر اعظم نے 57 رنز اسکور کیے۔ ایوب 27، فخر زمان 15، محمد رضوان 14، افتخار احمد 24 اور اعظم خان 10 رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی وکٹیں تواتر سے گرتی گئیں۔ کسی بھی مرحلے پر بیٹنگ لائن نے میچ کو گرفت میں لینے کا تاثر نہیں دیا۔ مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریزکا پہلا میچ آکلینڈ میں کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں کئی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریں۔
کپتان شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کیویز کہپتان کین ولیمسن نے 42 گیندوں پر 57 رنز جبکہ ڈیرل مچل نے 61 رنز بنائے۔ ڈیون کان وے صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ فن ایلن 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے 19اور ڈیرل مچل نے 61 رنز اسکور کیے۔
نیوزی کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گری جب ڈیون کانوے صفر پرپویلین لوٹ گئے ، انہیں پہلی بار قیادت کرنے والے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے پویلین واپس بھیجا۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 52 رنز کے اسکور پر گری جب عباس آفریدی نے فن ایلن کو آؤٹ کیا۔ کیوی پلیئر نے 15گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کے ساتھ 34 رنزکی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد کپتان بنائے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار ٹیم کی قیادت کی۔ میزبان کیوی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اتری۔
محمد حفیظ، عمر گل اور سعید اجمل کی آمد سمیت پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے بعد یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور اسامہ میر نے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پہلی بار قیادت کیلئے تیار
پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری کو ہملٹن میں، تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.