Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور جج بھی مستعفی ہوں گے، صحافیوں کا دعویٰ

جسٹس مظاہر اور جسٹس اعجاز الاحسن کے بعد ایک تیسرا استعفی آنے والا ہے
شائع 11 جنوری 2024 08:03pm
2019 میں لیا گیا سپریم کورٹ کے جج صاحبان کا گروپ فوٹو۔
2019 میں لیا گیا سپریم کورٹ کے جج صاحبان کا گروپ فوٹو۔

جسٹس مظاہر نقوی کے فوراً بعد جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفی سامنا آتے ہی مختلف حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

کئی صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ ان دو جج صاحبان کے بعد ایک تیسرے جج کا استعفی بھی آنے والا ہے اور وہ جسٹس منیب اختر ہوں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس منیب اختر کو بعض حلقے ہم خیال جج قرار دیتے ہیں جو سابقہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے قریب رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے فوراً بعد اسلام آباد کے کئی رپورٹرز نے کہا کہ ایک اور استعفیٰ آنے والا ہے۔

صحافی زاہد گشگوری نے ٹوئیٹ کی کہ ایک اور استعفی آنے والا ہے انتظار کریں۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے کئی دیگر ججوں کے استعفے کے امکانات سے متعلق دعوے بھی کیے ہیں۔

تاہم عدالتی ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔

Supreme Court

resignation

Justice Munib Akhtar

justice mazahir ali akbar naqvi

Justice Ejaz ul Ahsan