Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل، آج رات 11 بجے سے پہلے اعلان کردوں گا، بیرسٹر گوہر

الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 11 جنوری 2024 04:43pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کردوں گا، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ٹکٹوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کرنی ہے، عمران خان سے مشاورت کا وقت نہیں دیا گیا، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کردوں گا، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے امیدوار متعلقہ آر او کو پارٹی ٹکٹ فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کو آج ہائیکورٹ آرڈر کی کاپی جمع کراچکے ہیں، پشاورہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے بلے کا نشان واپس دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے پہلے ہی دیر ہوچکی، جلد از جلد بلا الاٹ کریں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن شفاف کرائیں، ٹکٹ سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

rawalpindi

pti

Supreme Court

imran khan

Peshawar High Court

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan

Election 2024

PTI bat symbol

Election Jan 11 2024