Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات 2024: مسلم لیگ (ن) کا راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کیلئے امیدواروں کا اعلان

مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2024 09:27am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 کے لیے راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژنز کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2024 کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا، (ن) لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار کی جانب سے راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژنز کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔

اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 کے لیے شیخ آفتاب احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

اس کے علاوہ این اے 50 سے ملک سہیل خان، این اے 51 راجہ اسامہ سرور، این اے 52 راجہ جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ن لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے ملک ابرار احمد کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ این اے 53 سے حنیف عباسی ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سے میجر (ر) طاہر اقبال، این اے 59 سے سردار غلام عباس مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

راولپنڈی کے صوبائی حلقوں سے کون کون امیدوار ہے؟

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سے جہانگیر خانزادہ اور پی پی 2 سے افتخار احمد خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 3 سے حمید اکبر، پی پی 4 سے سحر علی خان، پی پی 5 سے ملک اعتبار خان اور پی پی 6 سے محمد بلال یامین مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 8 سے افتخار احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ حلقہ پی پی 9 سے شوکت راجا بھٹی، پی پی 10 سے چوہدری نعیم اعجاز، پی پی 11 سے عمران الیاس چوہدری، پی پی 14 سے ملک افتخار احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے ملک منصور افسر اور 16 سے ضیا اللہ شاہ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 17 سے راجہ عبدالحنیف، پی پی 18 سے سجاد خان، پی پی 19 سے حاجی پرویز خان، پی پی 20 سے سلطان حیدر علی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

حلقہ پی پی 21 سے تنویر اسلم ملک، پی پی 23 سے شہریار ملک، پی پی 25 چوہدری ندیم خادم، پی پی 26 سے ناصر محموداللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا کی نشست پر غلام سرور خان ایم پی اے کی نشست پر بیٹے کو لڑوانا چاہتے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ چلنے والی مشاورت کی وجہ سے ن لیگ نے اس نشست پر امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

اس کے علاوہ آئی پی پی کے ساتھ این اے 54 راولپنڈی ٹیکسلا، این اے 60 اور این اے 61 جہلم پر بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ حلقہ این اے 54 سے استحکام پارٹی غلام سرور خان کیلیے ن لیگ کا ٹکٹ جاری کروانے کی کوششوں میں ہے جبکہ پی پی 12 ٹیکسلا سے بھی غلام سرور کے بیٹے کو ن لیگ کا ٹکٹ دلوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑنے والے چوہدری فرخ الطاف کو این اے 60 سے ٹکٹ دیا جبکہ این اے61 سے مطلوب مہدی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ پی پی 24 میں بلال اظہر کیانی اورسابق ایم پی اے اویس خالد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور اس نشست پر بھی استحکام پاکستان پارٹی سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔

گوجرانوالہ ڈویژن سے کون کون امیدوار ہے؟

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق ضلع گجرات میں این اے 62 سے چوہدری عابد رضا، این اے 63 نوابزادہ غضنفر علی گل، این اے 65 سے نصیر احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

ضلع وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 سے نثار احمد چیمہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ امیدوار ہوں گی۔

این اے 68 منڈی بہاؤالدین سے مشاہد رضا کو ٹکٹ دیا گیا ہے، این اے 69 سے ناصر اقبال بوسال مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ ضلع سیالکوٹ میں این اے 70 سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ محمد آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ضلع نارووال میں این اے 75 سے چوہدری انوارالحق اور این اے 76 سے احسن اقبال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ این اے 77 سے چوہدری بشیر ورک مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی حلقوں کے امیدوار

مسلم لیگ ن کی جانب سے گوجرانوالہ ڈویژن کے 29 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے حمیدہ میاں، پی پی 41 سے طارق یعقوب، پی پی 42 سے خالد محمود رانجھا اور پی پی 43 سے چوہدری اختر عباس مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 44 سے آصف اقبال، پی پی 45 سے طارق سبحانی، پی پی 47 منشااللہ بٹ، پی پی 48 سے رانا لیاقت علی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق پی پی 49 سے رانا محمد افضل، پی پی 50 سے چوہدری نوید اشرف، پی پی 51 سے ذیشان رفیق، پی پی 52 سے چوہدری ارشد جاوید مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 53 سے رانا عبدالستار، پی پی 54 سے احسن اقبال، پی پی 56 سے منان خان، پی پی 57 سے خواجہ محمد وسیم کوٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی پی 58 سے بلال اکبر خان، پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ، پی پی 27 سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 سے شبیر احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 29 سے نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 سے میجر (ر) معین نواز وڑائچ، پی پی 33 سے محمد علی، پی پی 34 سے میاں طارق محمود مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

مسلم لیگ ن نے پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ، پی پی 36 عدنان افضل چٹھہ، پی پی 37 میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 شیخ گلزار احمد اور پی پی 39 سے محمد عون جہانگیر کو ٹکٹ دیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے امیدوار کون؟

ن لیگ نے ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 175 سے حماد نواز خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے، حلقہ این اے 176 سے سید باسط سلطان بخاری، این اے 177 سے سیدہ شہر بانو بخاری اور این اے 178 سے عامر طلال گوپانگ کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں کون ٹکٹ حاصل کر پایا؟

ن لیگ نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل خان اور این اے 48 سے طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دیے ہیں۔

ساہیوال ڈویژن سے ن لیگ کے امیدوار

ساہیوال ڈویژن کے حلقہ این اے 135 سے ندیم عباس، این اے 136 سے ریاض الحق، این اے 137 سے راؤ اجمل خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اوکاڑا کے حلقہ این اے 138 سے معین وٹو، این اے 139 سے احمد رضا، این اے 140 سے رانا ارادت شریف، این اے141سے سید عمران شاہ اور این اے 142 سے چوہدری محمد اشرف کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

سرگودھا

سرگودھا کے حلقہ این اے 82 سے ڈاکٹر مختار احمد ملک، این اے 83 سے محسن شاہنواز رانجھا، این اے 84 سے ڈاکٹر لیاقت علی، این اے 85 سے ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی، این اے 86 سے سید جاوید حسین امیدوار ہوں گے۔

خوشاب کے حلقہ این اے 87 سے ملک شاکر بشیر اعوان، میاںوالی کے حقلہ این اے 89 سے عبید اللہ خان شادی خیل، این اے 90 سے حمیر حیات خان روکھڑی اور بھکر کے حلقہ این اے 91 سے عبدالمجید خان خانان خیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

خانیوال

خانیوال کے حقلہ این اے 144 سے سید محمد مختار حسین، این اے 145 سے محمد خان ڈاہا، این اے 146 سے اسلم بودلہ، این اے 147 سے چوہدری افتخار نذیر امیدوار ہوں گے۔

ملتان کے حقلہ این اے 148 سے احمد حسین، این اے 151 سے عبدالغفار، این اے 152 سے جاوید علی شاہ، این اے 153 سے رانا قاسم نون، لودھراں کے این اے 154 سے عبدالرحمن خان کانجو، این اے 155 سے صدیق بلوچ، وہاڑی میں این اے 156 سے چوہدری نذیر احمد، این اے 157 سے ساجد مہدی، این اے 158 سے تہمینہ دولتانہ اور این اے 159 سے سعید احمد منہاس ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کوٹ ادو

اسی طرح ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کے حلقہ این اے 179 سے ملک غلام قاسم، این اے 180سے عبدالخالق کھر اور لیہ کے حلقہ این اے 181 سے صاحبزادہ فیض الحسن امیدوار ہوں گے۔

این اے 182 سے سید محمد ثقلین بخاری، تونسہ کے این اے 183 سے سردار امجد فاروق کھوسہ، ڈیرہ غازی خان کے این اے 184 سے عبدالقادر خان کھوسہ، این اے 186 اور پی پی 290 سے اویس لغاری، راجن پور کے این اے 187 سے عمار احمد خان لغاری، این اے 188 سے حفیظ الرحمن دریشک، این اے 189 سے سردار ریاض مزاری اور پی پی 297 راجن پور سے دوست محمد مزاری کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

بہاولنگر

بہاولنگر کے حقلہ این اے 160 سے عبدالغفار وٹو، این اے 161 سے عالم داد لالیکا، این اے 162 سے احسان الحق باجوہ، این اے 163 سے نور الحسن تنویر، بہاولپور کے این اے 164 سے ریاض پیرزادہ، این اے 166 سے سید سمیع الحسن گیلانی، این اے 167 سے قاسم اویسی، این اے 168 سے اقبال چنڑ کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

رحیم یار خان کے حلقہ این اے 169 سے سید مبین احمد، این اے 170 سے شیخ فیاض الدین، این اے 172 سے میاں امتیاز، این اے 173 سے عزیر طارق، این اے 174 سے اظہر لغاری، مظفر گڑھ کے حقلہ این اے 175 سے حماد نواز، این اے 176 سے سید باسط احمد سلطان بخاری، این اے 177 سے سیدہ شیر بانو بخاری اور این اے 178 سے عامر طلال کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

rawalpindi

PMLN

Attock

lahore

Jehlum

chakwal

pmln candidates

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Election Jan 10 2024

tala gang