Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ چاہے کچھ بھی کرلے، 8 فروری کو الیکشن ہر صورت ہوں گے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی میدان میں اتر چکی ہے، لاہور سے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، چیئرمین پی پی پی
شائع 10 جنوری 2024 10:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن میدان میں اتر چکے ہیں، لاہور سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ن لیگ ہمیشہ الیکشن سے بھاگتی ہے لیکن اس بار عوام انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، ن لیگ چاہے کچھ بھی کرلے، 8 فروری کو ہر صورت الیکشن ہوں گے۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جئے بھٹو کے نعرے لگوائے۔

خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے این اے 127 سے اپنے انتخابی پینل کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ این اے 127 سے میں خود امیدوار ہوں گا، پی پی 157 سے عدنان گورسی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے، پی پی 160 سے میاں مصباح الرحمان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے، پی پی 161 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر ہوں گے، پی پی 162 سے منظر عباس کھوکھر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے، پی پی 163 سے فیاض بھٹی پیپلز پارٹی امیدوار ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس کارکنوں کی فوج ہے، پیپلزپارٹی لاہور سے ڈٹ کرمقابلہ کرے گی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ انتخابات کے لیے ہم میدان میں اترچکے ہیں، دن رات محنت کریں گے اور عوام کی آوازبنیں گے، ہمیں آپس کےاختلافات کو ختم کرنا ہوگا، لاہور بھٹو کا تھا، ہے اور رہے گا، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمارے 10 نکاتی منشور کوعوام تک پہنچانا ہے، ہمارا 10 نکاتی پروگرام معاشی مسائل کا حل ہے، ہم پورے پنجاب میں اسپتال بنائیں گے، پنجاب بھرمیں تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کریں گے، عوام پیپلز پارٹی کو جتوائیں، اقتدارملا تو ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کریں گے، غریب اور مستحق افراد کے لیے 30 لاکھ گھر تعمیر کرکے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کے وظائف میں اضافہ کریں گے، ہم بینظیر کسان کارڈ دیں گے، ہم بینظیر مزدور کارڈ دیں گے، بینظیر یوتھ کارڈ نوجوانوں کو دیں گے، یونین کونسل کی سطح پر ہم بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، عوامی معاشی پروگرام سے غربت ختم کریں گے، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں، ہمارا مقابلہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پریقین نہیں رکھتے، تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات ہو رہے ہیں، ہر الیکشن سے ن لیگ بھاگتی ہے ہم اب بھاگنے نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی کے کارکن ن لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے، ہم 8 فروری کو الیکشن جیت رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم ن لیگ کا امیدوار کون ہے، ہمیں تو پی ٹی آئی والے بھی نظر نہیں آ رہے، لاہور میں الیکشن صرف پیپلز پارٹی لڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں

آصف زرداری ڈیرہ بگٹی جلسے کیلئے نہ پہنچ سکے، سوئی میں گیس پائپ لائن کا وعدہ

ایک ہی شخص کوبار بار عوام وزیر اعظم قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کا سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کیا این اے127 میں پی ٹی آئی والے نظر آرہے ہیں، سنا تھا این اے127 میں ن لیگ کا راج ہے مگر وہ نظر نہیں آرہے، کیا آپ کو پتہ ہے یہاں سے ن لیگ کا امیدوار کون ہے؟ ہم پیچھے ہٹںے اور گھبرانے والے نہیں، 8 فروری کو الیکشن ہوں گے چاہے ن لیگ کچھ بھی کرلے۔

PMLN

Bilawal Bhutto

lahore

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Election Jan 10 2024