استعفے پر غلط تاریخ: جسٹس مظاہر نقوی کے سیکرٹری نے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کردیا
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے پر غلط تاریخ درج ہونے کے معاملے پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے سیکرٹری نے صدر مملکت عارف علوی کو مراسلہ ارسال کردیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوادیا تھا۔
استعفے میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا تھا کہ میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے ہیں، میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔
جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے استعفے پر غلط تاریخ درج تھی۔ ان کے استعفے پر 2024 کی جگہ 10 جنوری 2023 لکھا تھا۔
تاہم اب اس معاملے پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے سیکرٹری نے صدر مملکت عارف علوی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے پر غلطی سے تاریخ میں سال 2023 لکھا گیا، استعفے پر غیردانستہ طورپر 2024 کے بجائے 2023 لکھا گیا۔
مراسلے کے متن کے مطابق تاریخ 2024 تصور کرتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جائے۔
مزید پڑھیں
جسٹس اعجاز نے جسٹس مظاہر کیخلاف جوڈیشل کونسل میں ہونے والی کارروائی پر سوالات اٹھادیے
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مستردکردی تھی۔
Comments are closed on this story.