Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) لیگ کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی پر جرمانہ عائد

شاہ جی گل آفریدی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا، ڈی ایم او خیبر
شائع 10 جنوری 2024 08:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈی ایم او خیبر کے مطابق شاہ جی گل آفریدی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ڈی ایم او خیبر نے بتایا کہ شاہ جی گل آفریدی نے لوئی شلمان کے سرکاری اسکول میں جلسہ کا انعقاد کیا تھا، سرکاری عمارت میں سیاسی جلسوں کے انعقاد پر پابندی ہے۔

ڈی ایم او خیبر نے مزید کہا کہ شاہ جی گل تین دنوں میں فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کرسکتا ہے۔

PMLN

khyber

pmln candidates

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Shah Ji Gul Afridi