برطانیہ جانے کیلئے کن درخواستوں پر انگریزی زبان کے ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے
انگریزی زبان کا ٹیسٹ ہنرمند (سِکلڈ ) یا اسٹوڈنٹ ویزا پر برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے ایک شرط ہے لیکن یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کون سی درخواستوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے کس طرح کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔
ٹیسٹ کی دو قسمیں ہیں کیونکہ مختلف امیگریشن روٹس میں انگریزی زبان کی صلاحیت کی مختلف سطحوں کی ضرورت ہوتی ہے. حکومت کے مطابق آپ کو جو ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی وہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس لیے درخواست دے رہے ہیں۔
درخواست دینے والوں کی زبان میں مہارت کا فیصلہ زبانوں کے لیے حوالہ کے مشترکہ یورپی فریم ورک (سی ای ایف آر) کی سطح پر کیا جاتا ہے۔ انہیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ان کے امیگریشن روٹ کے لیے کس خاص رہنمائی کی ضرورت ہے۔
ان درخواست دہندگان کو ایک ٹیسٹ دینا ہوگا جو پڑھنے ، لکھنے ، بولنے اور سننے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتا ہے:
صحت اور دیکھ بھال کے کارکن اعلیٰ سطح پر انفرادی شخذصیت (High Potential Individual) جدت طرازی کے بانی (Innovator Founder) وزیر مذہبی امور اسکیل اپ ورکر ہنر مند کارکن اسٹارٹ اپ طالب علم
لیکن یہ ایسے روٹس ہیں جہاں درخواست دہندہ کو بولنے اور سننے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے سے متعلق ایک ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی۔
شہریت (Citizenship) بین الاقوامی کھلاڑی والدین ساتھی سمندر پار کاروبار کے نمائندے سیٹلمنٹ (رہنے کے لیے غیر معینہ چھٹی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے)
یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانیہ سے باہر کے امیدوار نگلش لینگویج ٹیسٹ (ؑSELT) فرام لینگویج سرٹ پیئرسن، پی ایس آئی سروسز (یو کے) لمیٹڈ – اسکلز فار انگلش (UKVI) اور آئی ای ایل ٹی ایس ایس ای ایل ٹی کنسورشیم (IELTS SELT Consortium) کا ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.