Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لیول پلیئنگ فیلڈ کیس: الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

الیکشن کمیشن نے 322 اور چیف سیکرٹری پنجاب نے 242 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا
شائع 09 جنوری 2024 07:30pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور چیف سیکرٹری پنجاب نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 322 صفحات اور چیف سیکرٹری پنجاب نے 242 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔

عدالتی استفسار پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ وہ ان جوابات پر اپنا تحریری جواب جمع کرانا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل نے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے 3 روز کا وقت مانگا۔

حکم نامے کے مطابق عدالت نے تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی اور کیس کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔

Supreme Court

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

level playing field

Election 2024

Election Jan 9 2024