Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم سرما کی تعطیلات ختم، اسکول کل سے کھل جائیں گے

لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولز کے اوقات کارجاری کردیے
شائع 09 جنوری 2024 05:08pm

موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیِ جس کے بعد پنجاب بھر کے اسکول کل بروز بدھ سے کھل جائیں گے۔

لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولز کے اوقات کارجاری کردیے، لاہور میں سنگل شفٹ والے تمام اسکولز ساڑھے 9 بجے کھلیں گے، سنگل شفٹ والے اسکولز میں ایک بجے چھٹی ہوگی۔

ڈبل شفٹ والے اسکولز ساڑھے 9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے جبکہ سکینڈ شفٹ ایک بج کر 45 منٹ سے شروع ہوگی، ان اسکولز میں چھٹی 5.30 بجے ہوگی۔

winter vacations

lahore

punjab

Schools

Winters

Schools Open