Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے فیصلے پرنوازشریف کو مبارکباد، رہنما پی ٹی آئی

"وقت آنے پر سیاست دانوں کا قبلہ بدل جاتا ہے"
شائع 08 جنوری 2024 11:21pm

تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرنوازشریف کو مبارکباد، وقت آنے پرسیاست دانوں کا قبلہ بدل جاتا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”سپاٹ لائٹ“ میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے 2018 میں پی ٹی آئی کے لیے ماحول بنایا، بنیادی حقوق پر تیمور جھگڑا کے موقف کی تائید کرتا ہوں۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ہم 8 فروری کو الیکشن چاہتے ہیں، سینیٹ میں عام انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد ایجنڈے پر نہیں تھی، عام طور پر سینٹ کا ہاؤس بزنس جمعہ کی نماز سے پہلے ختم ہو جاتا ہے، جس وقت قرارداد پیش ہوئی زیادہ تر سینیٹرز چلے گئے تھے، سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا، اس لئے قرارداد کی حیثت نہیں، دلاوخان سینیٹ میں ن لیگ کے ساتھ نہیں بیٹھتے۔

رہنما پیپلزپارٹی روبینہ خالد

پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ ایک ماہ الیکشن میں رہ گیا ہے، انتخابی مہم شروع نہیں ہوئی، تمام جماعتیں الیکشن کے لیے خاموش ہیں، پیپلزپارٹی الیکشن کی تاریخ کا ایشو اٹھایا، تاحیات نا اہلی نے پیپلزپارٹی نے کبھی حمایت نہیں کی۔

تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا

پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرنوازشریف کو مبارکباد، تاحیات نا اہلی نہیں ہونی چاہیے، سب کو بنیاد حقوق کا حق ہونا چاہیے۔

تیمورجھگڑا نے کہا کہ نوازشریف ابھی ماڈل ٹاون سے باہر نہیں نکلے، لیکن ان کے لیے راہ ہموارکی جارہی ہے، وقت آنے پرسیاست دانوں کا قبلہ بدل جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان کھلم کھلا کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں ہونا چاہیے۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

سپاٹلایٹ

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Election Jan 8 2024