8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں، ترجمان جے یو آئی
ترجمان جے یو آئی حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو براہ راست تھریٹ ہے، تاہم 8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کیس کے حوالے سے آج سپریم کورت کا اچھا فیصلہ آیا، سیاستدانوں کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کا اختیارعوام کے پاس ہے، ماضی میں عدلیہ سیاستدانوں کو الیکشن سے باہر کرنے میں استعمال ہوئی، سیاست دانوں کو اب کردار ادا کرنا چاہیے۔
مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے بہت تنگ ہیں، اور سیاست سے لاتعلقی کا اظہارکررہے ہیں، وجہ صرف ملک میں جاری مہنگائی ہے، مجھے عوام میں سیاسی بیزاری نظرآرہی ہے، قوم کی خفگی الیکشن میں نظرآئے گی، سیکیورٹی جوازبنا کرالیکشن ملتوی نہیں ہونا چاہیے۔
ترجمان جمیعت علمائے اسلام
پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمات کرتی ہے، ملک میں معاشی، آئینی بحران ہے، ہمیں تھرٹ مل رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو براہ راست تھریٹ ہے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پرامن ماحول چاہتے ہیں، تاہم 8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر
لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے رب کے شکرگزار ہیں، 5 سال کی نااہلی پر اسمبلی میں قانون سازی ہوئی، آج کے فیصلے نوازشریف پر قدغن ختم ہو گئی، اور فیصلے کا سب بڑا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہوا۔
خرم دستگر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لیے قانونی رکاوٹیں ختم ہو گئیں، قائد ن لیگ اب میدان میں آجائیں گے، ان کے جلسوں کا شیڈول جاری ہوجائے گا، عوام ن لیگ کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لانا چاہتی۔
Comments are closed on this story.