Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی

ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے کمیشن میں اپنا بیان قلمبند کروا دیا
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 11:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

فیض آباد دھرنا کمیشن میں ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

فیض آباد دھرنا کمیشن کے معاملے پر ڈی آئی جی فخر سلطان وصال نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا، فخر سلطان وصال فیض آباد دھرنا کے وقت آر پی او راولپنڈی تھے۔

دوسری جانب سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتا۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے اس وقت کے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

یادرہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹراخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے، کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

فیض آباد دھرنا کیس: شاہد خاقان انکوائری کمیشن کے سامنے پیش، سوالنامہ بھی وصول

فیض آباد دھرنے میں دوسرے اداروں کے کردار کی پولیس افسر نے تردید کردی

فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا، الزامات کا جواب

PMLN

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

faizabad dharna case

faizabad dharna inquiry commission

wisal fakhar sultan raja