Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز الٰہی اور اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی کاغذات نامزدگی اپیلیں مسترد

کون الیکشن لڑے گا کون نہیں؟ کاغذات نامزدگی مسترد اور منظوری کے خلاف اپیلوں پر سماعتیں جاری
شائع 08 جنوری 2024 03:35pm

اسلام آباد ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی کاغذات نامزدگی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں تھیں۔

کاغذات نامزدگی مسترد اور منظوری کے خلاف اپیلوں پر سماعتیں جاری ہیں، این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات کے خلاف اپیل مسترد کی جاچکی ہے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

جبکہ ان کے بھائی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا فیصلہ کل متوقع ہے۔

اسی طرح کنول شوذب، علی امین گنڈاپور، ثناء اللہ خان زہری، اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا اور ذوالفقارمرزا کی اپیل مسترد ہوچکی ہیں اور ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ برقرار ہے۔

جمال رئیسانی کے کاغذات منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

nomination papers

Election Tribunal

qaisra elahi

Election 2024

nomination papers reject

Nomination Papers Accepted

Election Jan 8 2024