Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑے صاحبان الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو کمزور امیدوار کو مقدمات میں پھنسا دیتے ہیں، عدالت

اندرون سندھ ڈیوٹی کے دوران ہمیں اس طرح کے تجربات کا سامنا رہا، جسٹس خادم حسین تنیو
شائع 08 جنوری 2024 02:28pm

سندھ ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس خادم تنیو نے اپیلوں کی سماعت کے دوران اہم آبزرویشن دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑا آدمی دیکھ کر اس کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جاتے ہیں، کمزورامیدوارکو مقدمات میں پھنسا دیتے ہیں۔

جسٹس خادم حسین تنیو نے ریمارکس دیے کہ اندرون سندھ ڈیوٹی کے دوران ہمیں اس طرح کے تجربات کا سامنا رہا ہے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے رکھ لیے جاتے ہیں، جب کوئی کسی بڑے کے خلاف الیکشن لڑتا ہے تو اسے ان مقدمات میں فٹ کرلیا جاتا ہے۔

ا علی امین گنڈاپور کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور

جسٹس خادم حسین نے کہا کہ بڑے صاحبان الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو کمزور امیدوار کو مقدمات میں پھنسا دیتے ہیں۔

nomination papers

Sindh High Court

Election Tribunal

Election 2024

Election Jan 8 2024