Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

ہری پور میں ہزارہ موٹر وے کےقریب کوچ اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، ریسکیو
شائع 07 جنوری 2024 02:50pm

موٹر وے شاہ مقصود کےقریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

ایبٹ آباد کی تحصیل ہری پور: میں ہزارہ موٹر وے شاہ مقصود کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں جاں بحق اور زخمی افراد میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں۔

traffic accident

Accident

Accidents

Road Accident

kp police