Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 9 کا آغاز کب سے ہوگا؟ شیڈول سامنے آگیا

پی سی بی نے فرنچائزز سے مشاورت کے بعد شیڈول کو حتمی شکل دے دی
شائع 06 جنوری 2024 08:09pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ لیگ کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے ہوگا جبکہ فائنل اور اختتامی تقریب 17 مارچ کو کراچی میں ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کا 9 واں ایڈیشن 17 فروری سے 17 مارچ تک پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، ایک مہینے کے دوران ہونے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ کی افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم جبکہ اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہوگا۔

پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں 3، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم سب سے زیادہ 11 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 جبکہ 5 میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں

حکومت نے پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت دے دی

پی ایس ایل سیزن 9 پاکستان میں ہی ہوگا، ذرائع

پی ایس ایل 9: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو رکھا، کسے جانے دیا؟ فہرست جاری

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہوگی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔

PSL

PCB

lahore

Pakistan Super League

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 9

psl schedule