Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکہ میں مسجد کے باہر فائرنگ، پیش امام شہید

حسن شریف کو صبح 6 بجے نشانہ بنایا گیا، نیو جرسی کے گورنر کا مسلم کمیونٹی سے اظہارِ یکجہتی
شائع 04 جنوری 2024 12:50pm

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک پیش امام کو مسجد کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔

یہ واقعہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے رونما ہوا۔ امام حسن شریف کو نیو آرک کی مسجدِ محمد کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ انہیں نشانہ بنانے کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا۔

سی این این نے بتایا کہ امام حسن شریف کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ جب ہسپتال لایا گیا تب ان کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی۔

نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے کہا ہے کہ مسجد کی حفاظت کا بھرپور انتظام کیا جائے گا۔

نیو آرک پبلک سیفٹی ڈائریکٹر فرٹز فریگ نے ایک بیان میں کہا کہ امام حسن شریف کو صبح 6 بجے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس اب تک کسی کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ بیان کے مطابق تفتیش جاری ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

دی کائونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز اِن نیو جرسی نے، جو امریکا میں مسلم شہری حقوق کی سب سے بڑی علم بردار تنظیم ہے، اس شہادت کے حوالے سے معلومات جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس معلومات ہوں تو قانون نافذ کرنے والوں کی مدد کریں۔ تنظیم کی ترجمان دینا سعید احمد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بہت افسوس ناک ہے۔

نیوزی لینڈ مسجد میں فائرنگ، ایک پاکستانی زخمی

نیو جرسی کے گورنر فل مرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایسے وقت ہوا ہے جب مسلم برادری کو امتیازی سلوک اور نفرت کی بنیاد پر جرائم کی شکایات ہیں۔ انتظامیہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو یقین دلاتی ہے کہ ان کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور عبادت گاہوں کی خاص طور پر حفاظت کی جائے گی۔

firing

investigation

USA

new jersey

MUSLIM CLERIC

COUNCIL ON AMERICAN MUSLIM RELATIONS