پاکستان کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی
پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اس کے علاوہ صوابی و گردونواح ، ملاکنڈ، سوات ، چترال اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
جاپان زلزلہ: 30 افراد ہلاک، پاکستانی آبادی میں 100 گھر خاکستر
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ جھٹکے 2 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
پاکستان
earthquake
مقبول ترین
Comments are closed on this story.