Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سلاد کے پتے کھائیں روزانہ، رہیں تدرست و توانا

قدرت نے سالاد میں ضروری غذائی اجزا پوشیدہ رکھے ہیں
شائع 03 جنوری 2024 12:49pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

جہاں کھانا انسانی جسم کیلئے ضروری ہے تو وہیں سلاد کو بھی انسانی جسم کیلئے ضروری غذا تصور کیا جاتا ہے۔

قدرت نے سالاد میں ضروری غذائی اجزا پوشیدہ رکھے ہیں جو انسانی جسم کو تقویت دیتے ہیں۔ سلاد کے پتوں کو سوپ، سینڈوچ اور دیگر چیزوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ زیادہ تر یورپ اور امریکہ میں کھائے جاتے ہیں، سلاد کے پتوں میں موجود غذائی اجزا انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔

ہائیڈریشن میں مدد کرتے ہیں

انسانی جسم کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہائیڈیٹ رہے، سالاد کے پتوں میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

سلاد کے پتوں میں 96 فیصد پانی ہوتا ہے جو وزن میں کمی میں خاصا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

سلاد میں پایا جانے والا ’وٹامن کے‘ مضبوط ہڈیوں کیلئے اہم وٹامن ہے۔ غذا میں سلاد کے پتوں کا استعمال ہڈیوں کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلئے مفید

انسانی جسم غذا کی صورت میں لیے جانے والے اسٹارچ کو انزائمز کے ذریعہ گلوکوز میں تقسیم کرتا ہے۔

جس سے خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور سلاد کے پتوں کو کھانے سے ان انزائمز کو کام کرنے سے روکا جاسکتا ہے۔

ان پتوں میں موجود یہ غذائی اجزا خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جگر کی صحت

سلاد کے پتے جگر کے انزائم کی سطح کو بڑھاتے ہوئے جگر کے افعال کو بہتر کرتے ہیں۔ یہ جگر کی بیماریوں کے امکانات کو کم کرتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

سلاد کے پتوں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم کو غیر مستحکم فری ریڈیکلز سے پیدا ہونے والے نقصانات سے بچاتے ہیں۔

صحت

lifestyle

Salad

Benefits

healthy lifestyle

health benefits

DAILY ROUTINE

Lettuce

Foods

Bones