Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت امن و امان قائم نہیں کرسکتی تو ملک دہشت گردوں کے حوالے کردیں، عبدالغفور حیدری

الیکشن میں موسم اور امن وامان کی صورتحال بہتر ہونا چاہیئے، رہنما جے یو آئی
شائع 02 جنوری 2024 11:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خیبرپختو نخوا دہشت گرد کی زد میں ہے، الیکشن میں موسم اور امن وامان کی صورتحال بہتر ہونا چاہیئے، حکومت امن و امان قائم نہیں کرسکتی تو ملک دہشت گردوں کے حوالے کردیں، پیپلزپارٹی کے رہنما اخوند زادہ چٹان نے کہا کہ کیا گارنٹی ہے کہ دو ماہ میں امن قائم ہوجائے گا، کیا سردموسم میں لوگ اسپتال،مارکیٹ نہیں جاتے؟ انتخابات ہوں گے تو ملک میں امن قائم ہوگا۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن تاخیر کاشکارنہیں ہورہے،تاخیرہوچکی ہے، آئینی مدت میں انتخابات نہیں ہوئے، مولانا صاحب کی بات میں وزن ہے، خیبرپختونخوا دہشت گرد کی زد میں ہے، چند ماہ میں ہمارے کئی لوگ شہید کردیے گئے ہیں۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن میں امن ضروری ہے، امیدوار حلقے میں نہیں جاسکیں گے تو کیسا الیکشن ہوگا، میرے حلقے کے لوگ سردیوں میں علاقے سے چلے جاتے ہیں، الیکشن میں موسم اور امن وامان کی صورتحال بہتر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے لیے مارچ اپریل بہترین مہینے ہیں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، حکومت امن و امان قائم نہیں کرسکتی تو ملک دہشت گردوں کے حوالے کردیں، ہم نے تحفظات کا اظہار کردیا، اب کام الیکشن کمیشن کا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ نگراں کابینہ شو پیس ہے، صورتحال سامنے رکھ دی ہے،الیکشن ایک ماہ آگے پیچھے ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے، الیکشن میں آئینی مدت سے تاخیر پہلے ہی ہوچکی، الیکشن ملتوی کیے جانے کے امکانات تو ہروقت ہیں، کاغذات مسترد ہونے پرعدالتیں موجود ہیں، بلاوجہ کسی کے کاغذات مسترد نہیں ہونا چاہئیں۔

انتخابات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے، اخوند زادہ چٹان

پیپلزپارٹی کے رہنما اخوند زادہ چٹان نے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلسل اپنی انتخابی مہم چلارہی ہے، کیا گارنٹی ہے کہ 2 ماہ میں امن قائم ہوجائے گا، کیا سرد موسم میں لوگ اسپتال اور مارکیٹ نہیں جاتے۔

اخوند زادہ چٹان نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات ہوں گے تو ملک میں امن قائم ہوگا، انتخابات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

AAJ NEWS

سپاٹلایٹ

JUIF

Munizae Jahangir

jamiat ulema islam F

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Election Jan 2 2024

maulana abdul ghafoor haideri