Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی کی الیکشن حکام سے ملاقات، انتخابات سے متعلق بات چیت

ملاقات میں آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی تبدیلی پر بھی بات چیت
شائع 02 جنوری 2024 08:44pm

سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی الیکشن حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں عام انتخابات سے متعلق امن وامان کی صورتحال اور اسلام آباد کے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی تبدیلی پر بات چیت کی گئی۔

الیکشن کمیشن میں سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور ڈی جی آئی بی کی الیکشن حکام سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی تبدیلی پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات ختم ہونے کے بعد صحافی نے سیکرٹری داخلہ سے سوال کیا کہ عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی نمبرز پورے ہوجائیں گے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ سیکیورٹی سے متعلق نمبرز پورے کرلیں گے۔

مزید پڑھیں

ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان ٹکٹ کی تقسیم کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے لے کر ہر معاملے میں ریلیف مل رہا ہے، سابق وزیر قانون

انتخابات کے دوران کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا، جے یو آئی کا خط

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Election Jan 2 2024

interior secratory

Aftab akbar durrani

dg ib