Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت دے دی

پی سی بی نے پی ایس ایل میڈیا راٸٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت مانگی تھی
شائع 02 جنوری 2024 08:19pm

نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کی منظوری کے بعد وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے پی سی بی کو اجازت دی، پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کا آغاز آٸندہ ماہ سے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے پی ایس ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے بولی دینے کا عمل روک دیا تھا۔

بڑے معاہدے سے قبل پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے لیے حکومتی اجازت لازمی قرار دی تھی۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل سیزن 9 پاکستان میں ہی ہوگا، ذرائع

پی ایس ایل 9: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو رکھا، کسے جانے دیا؟ فہرست جاری

پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

PSL

PCB

lahore

Pakistan Super League

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 9

psl 9 media rights bidding