Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے لے کر ہر معاملے میں ریلیف مل رہا ہے، سابق وزیر قانون

پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے آرہے ہیں نجانے وہ کس طرح کی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
شائع 02 جنوری 2024 07:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ان کے انتخابی نشان سے لے کر ہر معاملے میں عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ چھٹی کے روز بھی پشاور ہائیکورٹ سے ان کی حمایت میں فیصلہ دیا گیا، ان کے حق میں فیصلے آرہے ہیں اور اب نجانے وہ کس طرح کی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

حافظ آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیس کا بینچ صرف نواز شریف کے لیے قائم نہیں کیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اُمیدواروں کی تاحیات نا اہلی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا احسن اقدام ہے، تاحیات نا اہلی کے اس فیصلے کی ترمیم سے نہ صرف نواز شریف بلکہ 100 کے قریب پارلیمنٹرین کو فائدہ ہو گا اور کئی نئے آنے والے اراکین اسمبلی بھی اس سے فائدہ حاصل کریں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کسی عدالتی فیصلے سے اگر ابہام پیدا ہوتا ہو تو پارلیمان قانون سازی کے ذریعے اسے درستی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے سیکشن 232 میں کی جانے والی ترمیم کے عدالتی فیصلے کی تشریح اور وضاحت کی گئی، چیف جسٹس آفس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تا حیات نا اہلی کیس کی سماعت اس لحاظ سے بھی درست ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدوار، آر اوزاور لیکشن کمیشن کے متضاد فیصلوں سے بچ سکیں گے۔

سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مکمل طور پر لیول پلیئنگ فیلڈ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کو ان کے انتخابی نشان سے لے کر ہر معاملے میں عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ چھٹی کے روز بھی پشاور ہائیکورٹ سے ان کی حمایت میں فیصلہ دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کو مقدمات میں ضمانتیں مل رہی ہیں، ان کے حق میں فیصلے آرہے ہیں اور اب نجانے وہ کس طرح کی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم ادلے بدلے کی سیاست نہیں کرتے لیکن 2018 کے عام انتخابات میں ایک عوامی اکثریت رکھنے والی جماعت کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں ملک کی سب سے بڑی عدالت سے جس طرح کے فیصلے آئے، وہ بھی عوام کے سامنے ہیں، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت کی نا اہلی کا قرض شہباز نے اپنے 16ماہ کے دورِ اقتدار میں آکر اُتارا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کی 40 سالہ تاریخ میں ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ اقتدار میں ترقی ہوئی، پاکستان ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں معاشی طور پر مستحکم ہوا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کراچی میں جا کر پنجاب جیسی ترقی کا دعویٰ تو کر سکتی ہے لیکن بد قسمتی سے پیپلز پارٹی کی قیادت پنجاب میں آکر تعمیر و ترقی کا ایسا کوئی بھی دعویٰ نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیں

لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات منظور

تین وفاقی وزراء نے الیکشن 2024 تک ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کوہاٹ کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا

pti

PMLN

hafizabad

Azam Nazeer Tarar

azam nazir tarar

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Election Jan 2 2024