Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کا کیس: شہریار آفریدی نے بائیو میٹرک تصدیق کرالی

عدالت نے درخواستوں پر کل تک اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی
شائع 02 جنوری 2024 04:30pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کوہاٹ اینٹی کرپشن میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ کر بائیو میٹرک تصدیق کرالی۔ عدالت نے درخواستوں پر کل تک اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہریار آفریدی کی کوہاٹ اینٹی کرپشن میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے کیس کی اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

شہریار آفریدی نے ہائیکورٹ پہنچ کر بائیو میٹرک تصدیق کروالی، عدالت نے درخواستوں پر کل تک اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

شہریار آفریدی کے خلاف کوہاٹ میں اینٹی کرپشن کے 2 مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی رہنما کی بائیو میٹرک اور دستاویزات نہ ہونے کا اعتراض تھا۔

مزید پڑھیں

شہریار آفریدی گرفتاری : ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز پرفرد جُرم عائد

ڈپٹی کمشنر تھری ایم پی او جاری نہیں کرسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

pti

Islamabad High Court

Shehryar Afridi

justice mohsin akhtar kiyani

bio metric