Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کی طاقت نواز شریف ہیں، عطا تارڑ

وہ کو ن تھا جس نے کراچی کا امن بحال کیا، رہنما ن لیگ
شائع 31 دسمبر 2023 05:14pm
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ۔ فوٹو  فائل
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کی طاقت نواز شریف ہیں وہ کون تھا جس نے کراچی کا امن بحال کیا۔

لاہور میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ ترقی کے منصوبے دیے، کراچی میں پی پی نے کون سے ترقیاتی کام کئے، وہ کون تھا جس نے کراچی کا امن بحال کیا، نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، عوام کی طاقت نواز شریف ہیں، برےحالات میں بھی لاہور نے شیر کو کامیاب کرایا۔

PMLN

Nawaz Sharif

ata tarar

Election 2024