Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 فروری کو عام الیکشن نہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے، شہباز شریف

نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے، صدر مسلم لیگ (ن)
شائع 30 دسمبر 2023 04:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیربدلیں گے، کشکول اب تک ہمارے ہاتھ میں ہے، ملک سےغربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے۔

شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شدید سردی میں جلسے میں آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں ہے، اسی جذبے، جوش کے ساتھ کارکنان نے پولنگ بوتھ پر آنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، اللہ نے کروڑوں نوجوان بچے، بچیاں اس قوم کو دی ہیں، تیل اور گیس نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے، نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2013 میں 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے تھے، نواز شریف نے 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، نوازشریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیے، دہشت گردی کا خاتمہ کرایا اور سڑکوں کا جال بچھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اسپتالوں میں علاج مفت کرایا، نوازشریف نے لاہور میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کا اسپتال بنایا، وہ کون تھا جس نے پی کے ایل آئی کا بیڑا غرق کردیا؟ وہ کون تھا جس نے تعلیمی وظائف ختم کردیے؟۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ دلخراش تھا، 76 سال سے کشکول ہمارے ہاتھ میں ہے، ہم نے نوجوانوں کو گالم گلوچ نہیں سکھائی، ہم نے نوجوانوں کو پتھر مارنا نہیں سکھایا، ہم نے نوجوانوں کو جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر پتھراؤ کا نہیں کہا، 9 مئی کو شہداء کے بچوں اور عزیزوں پر کیا گزری ہوگی؟۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک آگے نکل گئے، ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے، یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے آزادی حاصل کی گئی، 8 فروری کو فیصلہ کرنا ہے کون تحریب کار ہے کون معمار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف صرف سیاستدان نہیں ایک مدبر ہے، نوازشریف پیار اور محبت کے پھول برسانے آیا ہے، اینٹوں کے بھٹوں سے جبر نوازشریف نے ختم کرایا تھا، گزشتہ 5 سال میں ملک میں بربادی ہوئی، ہمارے برادر اور دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے، ہم نےاپنے دیگرممالک سے تعلقات ٹھیک کرنے ہیں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ملک کی خدمت کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ہم نے گالی گلوچ اور الزام تراشی نہیں کی، جنہوں نے گالی گلوچ کی اللہ ان سے حساب لے گا، میں کوئی رام کہانی اور بول بچن سنانے نہیں آیا، نوازشریف نے یہ سب کرکے دکھایا ہے، یہ درست ہے جب میں وزیراعظم تھا مہنگائی تھی۔

مزید پڑھیں

انصاف کے ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا ہے، شہباز شریف

خالد مقبول صدیقی نے پورے ملک میں انقلاب لانے کی ذمہ داری لے لی

اداروں میں کسی کیخلاف مہم کو تسلیم نہیں کریں گے، جاوید لطیف

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Sheikhupura

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

farooq abad