ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ن لیگ کے 19 ویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پارٹی کو منظم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ سیاست میں آؤں گی، 2011 میں سوشل میڈیا سے آغاز ہوا، اس وقت سے اب تک جتنی محنت کر سکی وہ کی، پھر اس کے بعد پاناما آیا اور سازش شروع ہوگئی، آپ کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی تو پھرمیدان میں نکل آئی۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر 21 اکتوبر کو لوگوں کا جذبہ دیکھا، ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا، انہوں نے کبھی زندگی میں مجھے مایوس نہیں کیا، ہم نے اپنےدو راقتدار میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے توانائی کے منصوبے مکمل کرائے جب کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
یہ بھی پڑھیں:
نواز شریف کو منتخب کیا تو کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم ہوگا، شہباز
ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی وجہ سے سیاست کے میدان میں آیا اور ان کی قیادت میں سیاسی سفر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حمایت سے میں نے پنجاب کے عوام کی خدمت کی، مسلم لیگ ن کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا لیکن مریم نواز ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہیں، مریم نے پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات محنت کی اور تنظیم نو میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments are closed on this story.