Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اداروں میں کسی کیخلاف مہم کو تسلیم نہیں کریں گے، جاوید لطیف

ہمیں صرف فیلڈ ملی ہے، لیول توملی ہی نہیں، لیگی رہنما
شائع 30 دسمبر 2023 12:39pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم اداروں میں کسی کیخلاف مہم کو تسلیم نہیں کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آج ایک شخص کو معصوم کہا جارہا ہے، ن لیگ سے انتخابی نشان واپس لیا گیا، پارٹی نے شیر کے نشان کے بغیر سینیٹ کا الیکشن لڑا، 2018 میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی لیکن کسی معصوم کا لفظ استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی نے نہیں کہا دو تہائی اکثریت والی جماعت سے زیادتی ہے، ہم چاہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہو، جو جیل میں ہیں ان کے ساتھ بھی انصاف ہو۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے خلاف شوشل میڈیا مہم چلائی جارہی ہے، مخالفین الیکشن کو متنازع بنا رہے ہیں، البتہ سب کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے، ہمیں صرف فیلڈ ملی ہے لیول تو ملی ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیکٹ چیک: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو ووٹرز نے تشدد کا نشانہ بنایا؟

جب ہماری حکومت بنی اس وقت بھی سہولت کاری ہو رہی تھی، جاوید لطیف

جاوید لطیف نے کہا کہ ہم اداروں میں کسی کے خلاف مہم کو تسلیم نہیں کریں گے، ڈان اور سیسلین مافیا کے الفاظ آج تک واپس نہیں لیے گئے، اداروں کو بتانا ہوگا شوشل میڈٰیا مہم کے پیچھے کون ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مخالفین چاہتے ہیں کوئی ایسی ججمنٹ آجائے جو الیکشن پر اثر انداز ہو، ماضی میں کسی کی خواہش پر فیصلے سپریم کورٹ میں کیے گئے، الیکشن کے بغیر جمہوریت اور ملک کا نقصان ہوگا۔

PMLN

lahore

Mian Javed Latif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024