Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز، پہلا جلسہ آج شیخوپورہ میں ہوگا

نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا، شہباز شریف
شائع 30 دسمبر 2023 10:37am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عام انتخابات 2024 کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آج سے آغاز ہوگا۔

مسلم لیگ ن کاپہلا جلسہ شیخوپورہ کےعلاقےفاروق آباد میں ہوگا، پارٹی صدر شہباز شریف اور دیگر رہنما پہلے جلسے سے خطاب کریں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا، شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا یہ شہرن لیگ کا قلعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ کا پارٹی منشور جنوری 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کو منتخب کیا تو کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم ہوگا، شہباز

شہباز شریف نے کہا کہ ا’للہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر وہیں سے دوبارہ سے شروع ہوگا جہاں 2017 میں ایک سازش کے ذریعے اسے روکا گیا تھا۔’

PMLN

Shehbaz Sharif

Sheikhupura

punjab

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024