Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گیس بندش: سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج سے بند رہیں گے

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے شیڈول کے ساتھ وجہ بھی بتادی
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 10:45am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث سندھ میں بجلی پیدا کرنے والے یونٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز 30 دسمبر 2023 کی صبح 8 بجے سے یکم جنوری 2024 کی صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بند رہیں گے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس بندش کی وجہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی ہے جس کی وجہ سے گیس کی دستیابی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز بھی بند رہیں گے۔

جمعرات کو کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ کلفٹن میں 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کے باعث کراچی کے 16 سے زائد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

کمپنی کے مطابق یہ بندش اوگرا کی جانب سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے جی ایس اے کی شق نمبر 14 اور ای سی سی کی جانب سے منظور کردہ سیکٹر وار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی صنعت ’گیس ہالی ڈے پیریڈ‘ کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

SSGC

Gas shortage

sindh

gas supply

gas price

GAS TARIFF

GAS CONSUMER