Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہیئے، ناصر حسین شاہ

بلاول بھٹو تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈمانگ رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 29 دسمبر 2023 09:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈمانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہیئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رفیق رجوانہ نے کہا کہ ن لیگ نگراں حکومت کےاقدامات کی جوابدہ نہیں، ہمیں اختلاف کی سیاست سے نکلنا ہوگا۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے کے لیے قابل احترام ہیں، پہلے بھی اعلانات ہوئے مگر عملدرآمد نہیں ہوا، 2008 سے 2013 تک وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی، 2013 کے بعد سندھ کے پی ایس ڈی پی میں 10 فیصد نہیں ملے، سندھ کو اس کے حصہ کے فنڈز نہیں ملے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این اے 242 سے شہباز شریف لڑیں یا مصطفیٰ کمال جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے، پی ٹی آئی کو اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا چاہیئے۔

9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر 9 مئی کے کیسز ہیں وہ عدالتوں کا سامنا کریں، جن پر کیسز نہیں انہیں الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالہیٰ کی اہلیہ سے کاغذات چھینے کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، ہم کسی اور کے نہیں، عوام کے لاڈلے بننا چاہتے ہیں۔

ن لیگ نگراں حکومت کے اقدامات کی جوابدہ نہیں، رفیق رجوانہ

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رفیق رجوانہ نے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں سیاسی پیچیدگیاں ہوتی ہیں، ابھی وقت ہے، شاید ن لیگ اور ایم کیوایم میں سیٹ ایڈجسمنٹ ہوجائے، مضبوط امیدوار کے لیے سیٹ ایڈجسمنٹ پر نشست چھوڑنا مشکل ہوتا ہے۔

رفیق رجوانہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے ووٹر دوسری جماعت کو ووٹ نہیں دیتے، ہمیں اختلاف کی سیاست سے نکلنا ہوگا۔

نواز شریف کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن واپس آئے، نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہوچکی ہے۔

رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا ابھی صرف معطل ہوئی ہے، ن لیگ نگراں حکومت کے اقدامات کی جوابدہ نہیں۔

مزید پڑھیں

تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، الیکشن کمیشن کی ہدایت

مسلم لیگ (ن) کی سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنے کی درخواست

ایم کیو ایم نے بھی انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا

PMLN

Nawaz Sharif

AAJ NEWS

اسلام آباد

imran khan

PPP

Nasir Hussain Shah

rubaroo

Shaukat Paracha

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

level playing field

rafique rajwana