Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کی 2 بڑی سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل

ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے، شہباز شریف
شائع 29 دسمبر 2023 04:30pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

صوبہ سندھ کی ممتاز شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ سندھ کی 2 بڑی سیاسی شخصیات جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے جام قائم اور جام کرم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، آپ کی آمد سے صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز کرنےمیں مدد ملے گی ، ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، مرکزی رہنما سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کی منشور کی تیاری کیلئے عوامی آرا لینے کا فیصلہ

نواز شریف کو منتخب کیا تو کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم ہوگا، شہباز

ن لیگ کو دھچکا، شہباز شریف ایم کیو ایم کو راضی کرنے میں ناکام

PMLN

Shehbaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

jam qaim

jam karam