Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ کا پارٹی منشور جنوری 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ

چار چھ سیٹوں والی جماعت کی طرح منشور میں دعوے نہیں کریں گے، ذرائع ن لیگ
شائع 29 دسمبر 2023 02:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی منشور جنوری 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے منشور سازی کاعمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا، جسے پارٹی نے عہد نامہ قرار دیا ہے، ن لیگ کا پارٹی منشور جنوری 2024 کے وسط میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منشور میں آئین کی بالادستی، قانون و انصاف میں اصلاحات ترجیحات میں شامل ہے جب کہ معیشت، صنعت و تجارت اور کاروبار ترجیحات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ احتساب، کرپشن کے خاتمے کو ترجیحات میں سرفہرست نہیں رکھا جائے گا جب کہ نواز شریف نے منشور کمیٹی کو قابل عمل منشور بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کمیٹی کو کہا ہے کہ ایسا منشور تشکیل دیں جسے حکومت میں آکر عملی جامہ پہنایا جا سکے، منشور میں وہ اقدامات شامل کیے جائیں جس پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ (ن) کی منشور کی تیاری کیلئے عوامی آرا لینے کا فیصلہ

ن لیگ کا الیکشن کے حوالے سے اجلاس، ’نظام انصاف میں اصلاحات ن لیگ کی ترجیح ہوگی‘

ذرائع کے مطابق 33 رکنی منشور کمیٹی نے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں منشور کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا ہے، 5 جنوری تک موصول ہونے والی عوام کی براہ راست آراء کو منشور کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع ن لیگ نے کہا کہ کمیٹی نے منشور کو دستاویزی شکل دینا شروع کردی، چار چھ سیٹوں والی جماعت کی طرح منشور میں دعوے نہیں کریں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

charter