Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: ٹاؤن ہال ملازمین کا ٹریفک وارڈن پر تشدد، مقدمہ درج

سی ٹی او لاہورکا ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 12:38pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لاہورپولیس نے ٹاؤن ہال ملازمین کی جانب سے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لاہور میں ٹاؤن ہال کے قریب ٹریفک وارڈن نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو برئیر ہٹانے سے منع کیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور برئیر کو ٹھڈے مارنا شروع کردیے۔

موٹر سائیکل سوار نے فون کر کے اپنے 15 سے 20 ساتھیوں کو بلا لیا اور وارڈن کو اغوا کر کے ٹاؤن ہال لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹریفک وارڈن سلیم کو حبس بےجا میں رکھا اور نیم بہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹریفک پولیس نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ متعارف کروا دی

جہلم: پولیس کا فراڈ کے ملزم برطانوی شہری پر تشدد، ڈیل کرکے فرار کرادیا

سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء، کارسرکار میں مداخلت، سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

lahore

Torture

Traffic Police

traffic warden

CTO Lahore