Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متنازعہ جج کا خلاف قانون فیصلہ لاڈلے پن کا تازہ شاہکار ہے، مریم نواز

قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا، نائب صدر ن لیگ
شائع 28 دسمبر 2023 09:50pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ متنازعہ جج کا خلاف قانون فیصلہ لاڈلے پن کا تازہ شاہکار ہے، قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا۔

پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار پر حملہ ہے، متنازعہ جج کا خلاف قانون فیصلہ لاڈلے پن کا تازہ شاہکار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گونج ہے کہ تحریک انصاف کے لاڈلے نے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا، جعلی اور فراڈ انٹرا پارٹی الیکشن کو حلال قرار دے دیا گیا، یہ فیصلہ الیکشن نہیں سلیکشن کی جیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ ووٹرز، نہ ووٹرز لسٹیں، نہ الیکشن کمشنر اور نہ الیکشن لڑنے کی اجازت لیکن سب حلال ؟ لیول پلئینگ فیلڈ مانگنے والے اپنی جماعت میں کسی کو لیول پلئینگ فیلڈ دینے کو تیار نہیں۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی تاریخ دہرائی گئی ہے، قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا۔

مزید پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ ہے، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس پھر بے نتیجہ ختم

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، عمران اور بلاول کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

Peshawar High Court

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024