Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سمیت بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے مقروض نکلے

الیکشن کمیشن کا آر اوز کو جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 10:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا میں بڑے بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے نا دہندہ نکلے جس کی فرہست جاری کردی گئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ماضی میں جلسے جلوس کے دوران الیکشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کئی سیاستدانوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم 37 امیدواروں نے جرمانے ادا نہیں کئے۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں بانی چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، مراد سعید، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یو سفزئی اور اشتیاق ارمڑ کے نام شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات امجد آفریدی اور جماعت اسلامی کے عنایت اللہ بھی الیکشن کمیشن کے مقروض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات تک الیکشن کمیشن افسران کی عام تعطیل سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ

انتخابی نتائج کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن کمیشن کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

مراسلہ میں کہا گیا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے 2 لاکھ جرمانہ ادا نہیں کیا، مراد سعید نے 1 لاکھ روپے کیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے جمع نہیں کیے۔

الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت جاری کردی جب کہ جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے بھی حکم دیا ہے۔

pti

ECP

imran khan

KPK

mehmood khan

Murad Saeed

Fines

Election 2024

RO's

election commission Kpk