Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

آر او کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا، اہلیت کا فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے، سلمان اکرم راجہ

اگر قدغن ہے تو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے کیسے کاغذات جمع کرادیے، خرم دستگیر
شائع 27 دسمبر 2023 11:49pm

معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر (آر او) کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا، اہلیت کا فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے، الیکشن کمیشن کا بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے 2 ہزار 434 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، اگر قدغن ہے تو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے کیسے کاغذات جمع کرادیے۔

پیپلزپارٹی کو پنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، ناز بلوچ

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ 27 دسمبر پورے پاکستان کے لیے دکھ کا دن ہے، بینظیر بھٹو کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا، بینظیر بھٹو ایک ادارے کی حیثیت رکھتی تھیں۔

ناز بلوچ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پیپلزپارٹی کا نہیں، پورے پاکستان کا نقصان ہے، بینظیر کی شہادت کے بعد حملے کے مقام کو دھو دیا گیا، ینظیر بھٹو کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا کام تھا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو ذوالفقارعلی بھٹو کےانصاف کے منتظر ہیں، دسمبر میں 8 اعلیٰ پولیس افسران کا سندھ میں تبادلہ کیا گیا، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

اگر قدغن ہے تو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے کیسے کاغذات جمع کرادیے، خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں تاخیر سے حقائق تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے، ابتدائی 5 سال میں تحقیقات مکمل ہونی چاہپئے تھیں، 2008 سے 2013 تک تحقیقات مکمل ہوجانی چاہیئے تھی، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کرائم سین دھو دیا گیا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ن لیگ دور میں ضرب عضب سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، جس جگہ حالات خراب ہوں وہاں انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں دہشت گردوں کو عام معافی دی گئی، غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمیں نئی جنگ کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2008 سے 2013 تک 3 بھیانک چیزیں ہوئیں، دہشت گردی میں اضافہ ہوا، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ بڑھی، پیپلزپارٹی دور میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، 2013 کے بعد ن لیگ نے تمام مسائل حل کیے، دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور کراچی میں امن بحال کرکے دکھایا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے 2 ہزار 434 کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اگر قدغن ہے تو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے کیسے کاغذات جمع کرادیے۔

ریٹرننگ افسر کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا، سلمان اکرم راجہ

اس موقع پر معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا، اہلیت کا فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے، بلے کا نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ناقص تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن انٹراپارٹی الیکشن میں مداخلت کرے تو کیا ہوگا، الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے خلاف فیصلہ سنایا تھا، عدالتوں کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا، پولیس لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دے رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے جیل میں داخل ہوکر شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا، پولیس کو گرفتار کرنا تھا تو باہر کھڑے ہوکر انتظار کرتے، اہم شخصیات کو کاغذات جمع کرانے سے روکا گیا ہے۔

pti

PMLN

اسلام آباد

PPP

سپاٹلایٹ

khurram dastagir

Munizae Jahangir

Pakistan People's Party (PPP)

salman akram raja

naz baloch

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024