کوئٹہ میں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 6 سالہ بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں میں پیش آیا جہاں ٹرک اڈے میں ڈیزل ٹینکر کی مرمت کرتے ہوئے ویلڈنگ کے دوران اچانک ٹینکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 مزدور شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو آپس میں رشتہ دار تھے، اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔
دوسری جانب مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس رند گڑھ کے قریب 6 سالہ بچے محمد آصف ولد ضیاء الرحمان کو گھر کے اندر اس کے گلے کو تیز دھار آلے سے کاٹ کر قتل کردیا۔
ادھر دشت کمیلا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہدایت اللہ کو قتل کردیا تاہم فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔
مزید پڑھیں
کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، پولیس افسر اور 4 راہگیر زخمی
کوئٹہ : ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ماں اور بیٹا جاں بحق، ایک شخص زخمی
کراچی: بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق
پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments are closed on this story.