Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

امریکی سفارت خانے نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے پرکشش ملازمتوں کا اعلان کردیا

منتخب پروفیشنلز کو اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں تعینات کیا جائے گا، تفصیلات سفارت خانے کی ویب سائٹ پر دستیاب
شائع 27 دسمبر 2023 03:11pm

پاکستان میں امریکہ کے سفارت خانے نے باصلاحیت پاکستانی پروفیشنلز کے لیے ملازمت کے پرکشش مواقع کا اعلان کیا ہے۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو مختلف شہروں میں تعینات کیا جائے گا۔

امریکی سفارت خانہ ڈپلومیٹک مشن کو خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف شعبوں کے لیے پرکشش ملازمتوں سے متعلق درخواستیں وصول کر رہا ہے۔

کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں تعیناتی کے لیے پاکستان بھر سے معیاری افرادی قوت کے انتخاب کا ایک بنیادی مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید پروان چڑھانا بھی ہے۔

درخواستیں انتظامیہ، قونصلر سروسز، تعلقات عامہ اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے کے لیے وصول کی جارہی ہیں۔

پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے پرکشش ملازمتیں حاصل کرنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ ان ملازمتوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان پروفیشنلز امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاکر تمام ملازمتوں سے متعلق تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر درخواست جمع کرنے کا طریق کار بھی دیا گیا ہے۔

جن عہدوں کے لیے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ان میں پبلک اینگیجمنٹ اسسٹنٹ (اسلام آباد)، پبلک اینگیجمنٹ اسسٹنٹ، ریفیوجی افیئرز اسسٹنٹ (اسلام آباد)، ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹیگیٹر (اسلام آباد)، کسٹوڈین (اسلام آباد)، الیکٹریکل ٹیکنیشین (کراچی)، ہیٹنگ، وینٹیلیشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ مکینک (پشاور) اور سیکیورٹی انویسٹیگیٹر (اسلام آباد) شامل ہیں۔

پاکستان

karachi

اسلام آباد

peshawar

US EMBAASY

ATTRACTIVE JOBS