Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بغیر سماعت ملتوی

فواد چوہدری نے کیس کے اوپن ٹرائل کی استدعا کر رکھی ہے
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 02:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بانی تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بغیر سماعت ملتوی کردی گئی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کرنی تھی۔

الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔

کمیشن کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق سماعت میں دونوں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہونا تھا۔

تاہم اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بغیرکارروائی 3 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری نے جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فُل بینچ تشکیل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے اوپن ٹرائل کی درخواست اڈیالہ جیل میں دائر کی جس میں استدعا کی گئی میڈیا کو جیل ٹرائل کورٹ کور کرنے کی اجازت دی جائے۔

ECP

imran khan

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

Adiyala Jail

Contempt of Chief Election Commissioner Case